"جنرل باجوہ کی خدمات تاریخ کاروشن باب بن چکی ہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کہتے ہیں کہ پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمے میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہی  کا کہنا تھا کہ امریکہ، ایران اور خطہ کے دوسرے ممالک سے خراب تعلقات کو بہتر بنانے میں ان کی خاموش ڈپلومیسی کا مؤثر عمل دخل ہے، آرمی چیف کے دوروں اور ملاقاتوں کے نتیجے میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، کرتارپور راہداری کے افتتاح سے پہلی مرتبہ بھارت کی قیادت سفارتی محاذ پر بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کے دوروں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے،قومی سلامتی اور یکجہتی کیلئے جنرل باجوہ کی خدمات تاریخ کا ایک روشن باب بن چکی ہیں۔

مزید ویڈیو کیلئےلنک پرکلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos 

M .SAJID .KHAN

Content Writer