سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی
کیپشن: City42 - Sargodha University Professors Mian Javed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی، علی ساہی) سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او میاں جاوید کو ہتھکڑی کس نے لگائی؟ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے سارا ملبہ تین کانسٹیبلز پر ڈال دیا۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر نے ابتدائی انکوائری رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جیل حکام نے میاں جاوید کو بغیر ہتھکڑی پولیس کے حوالے کیا۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد اعظم، کانسٹیبل عمران اور کانسٹیبل خلیل نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہتھکڑی لگائی۔

 انکوائری رپورٹ کے برعکس کیمپ جیل لاہور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل پولیس اہلکار، میاں جاوید کو زندہ حالت میں جیل سے ہی ہتھکڑی لگا کر لے گئے۔ جبکہ سروسز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڈ باڈی وصول کی۔

علاوہ ازیں پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق میاں جاوید کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔ ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔ ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی ان کی موت ہوچکی تھی۔ نمازجنازہ کے بعد میاں جاوید کو ای ایم ای سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی جی جیل کے حکم پر ڈی آئی جی جیل ملک مبشر نے جیل پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کے بیان قلمبند کر کے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایت پر ڈی آئی جی جیل ملک مبشر نے جیل انتظامیہ، میت کو وصول کرنے والے ایک ہیڈ کانسٹیبل، دو کانسٹیبلز اور ریسکیو اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے۔

مزید اہم خبر یں جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

Sughra Afzal

Content Writer