ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

موسم کے حوالے سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا، کشمیر ، بالائی /وسطی پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ 

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے اور تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلادھار /شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو ، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ اکثر مقا مات پربارش جبکہ بالا ئی اضلا ع میں موسلادھار /شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور،قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ ،نارووال میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جبکہ شام/رات میں بھکر،خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ،ساہیوال،بہاولپور، بہاولنگر ، ملتان ، راجن پوراورڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود/مرطوب رہنے کا امکان ہے۔تاہم شام/رات میں بارکھان، ژوب،موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، لورالائی، کوہلو، سبی اور ڈیرہ بگٹی ، قلات،لسبیلہ اور خضدارمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود/مرطوب رہنے کا امکان ہے ، تاہم شام /رات میں تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص،سانگھڑ، مٹھی،پڈعیدن، بدین اورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ شام/ رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔