ویب ڈیسک : پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے 10 سالوں پر ڈاکیو مینٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 10 سال پر ڈاکیو مینٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے سفر کے اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں پرمبنی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکیومینٹری پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے جیسے چیلنجز پر بات ہوگی۔ ڈاکیو مینٹری میں کووڈ کے دنوں میں پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز اور ان مقابلوں کا بھی خصوصی ذکر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگز میں ٹاپ پر کیسے آئی یہ سارا خلاصہ بیان کیاجائے گا۔