سٹی 42 : ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے چھٹے روز پاکستان نے مزید 2 گولڈ میڈل جیت لیے۔
تھائی لینڈ میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی تن سازوں کی کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کے چھٹے روز پاکستان نے مزید 2 گولڈ میڈل جیت لیے۔
پاکستان کے فیضان گل نے 170 سی ایم اسپورٹس فیزک کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ بلال احمد نے 180 سی ایم اسپورٹس فیزک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔
واضح رہے کہ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 4 ہوگئی ہے جب کہ چیمپئن شپ 25 اگست کو ختم ہوگی۔