ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 80واں اجلاس؛ کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات پرغور

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 80واں اجلاس؛ کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات پرغور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 80واں اجلاس ہوا، جس میں پاکستانی کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔ 

اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کو خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر اقدامات بارے بریفنگ دی گئی، ساتھ ہی ڈومیسٹک کرکٹ اور نوجوان ٹیلنٹ آگے لانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ہائی پرفارمنس سنٹرز  کی اپ گریڈیشن پر  بھی اجلاس کو بریف کیا گیا۔ 

اجلاس میں پی سی بی کے اپ ڈیٹڈ فنانشل رولز کی منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال کے لیے آڈیٹرز کے ازسر نو تقرر  کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ گلوبل انیٹی کرپشن کوڈ اپنانے کے لئے پروسیجرل ردو بدل کی منظوری، اورکلبز کی سکروٹنی کے لئے طریقہ کار میں رد و بدل کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بی او جی کے 78 ویں اور 79 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ 

بورڈ آف گورنرز کے ممبران انوار  غنی، ظہیر عباس، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ، تنویر احمد، محمد اسماعیل قریشی، طارق سرور اور دیگر نے شرکت کی۔ اسکے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر ، انٹرنیشنل کرکٹ، میڈیا  اینڈ  کمیونیکیشن، ڈومیسٹک کرکٹ، ہیومن ریسورس، ہائی پرفارمنس سنٹرز کے ڈائریکٹرز ، وویمنز کرکٹ کی سربراہ اور لیگل ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔