سٹی42: شہر لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ، خصوصاً آٹے کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی آٹا کمپنیوں نے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ 5 کلو آٹے کی پیکنگ 50 روپے مہنگی ہو کر 600 سے بڑھ کر 650 روپے کی ہو گئی جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 100 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
کریانہ فروشوں کا کہنا ہے کہ اب 20 کلو کا تھیلا انہیں 1650 کے بجائے 1700 روپے میں مل رہا ہے۔
شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اور "بلاجواز" اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔