ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر سستا

انٹر بینک میں ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.67 روپے سے کم ہوکر 278.50 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات کی رقم آنے سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یوور 45 پیسے کمی سے 310.74 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ  34 پیسے  مہنگا ہوکر 366.13  روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم  76.22 روپے ، سعودی ریال بھی 74.22 روپے پر برقرار رہا ۔