ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرائم پیشہ افراد کا بچنا اب ناممکن، لاہور پولیس کا نادرا سے اہم معاہدہ

Lahore Police agreement with NADRA
کیپشن: Lahore Police agreement with NADRA
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کےلیے  نادرا سے بائیو ویرفیکیشن کا معاہدہ کرلیا۔

ایس پی سی آر او نصراللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار نادرا سے بائیو ویرفیکشین کا معاہدہ کیا گیا ہے جس سے پولیس کی تفتیش اور ملزمان کے ریکارڈ سمیت تفتیشی مراحل میں بہت سے مشکلات کم ہوسکیں گی، معاہدے کے تحت کسی بھی ملزم کے فنگر پرنٹس سے اسکا شناختی کارڈ اور فیملی ڈیٹا چیک کیا جاسکے گا جن کے کارڈز نہیں بنے ان کے کارڈز بھی پولیس بنوائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے کیسز میں ملزمان کو پکڑنے کے بعد جب کریمنل ریکارڈ کےلیے ان سے شناختی کارڈ کا پوچھا جاتا ہے تو زیادہ تر ملزم جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کا شناختی ہی نہیں بنا اگرکس کا بنا بھی ہو تو وہ کہتا ہے کہ اسکے پاس نہیں ہے جس کی وجہ سے کریمینل ریکارڈ بنانے میں مشکل پیش آتی ہے ملزمان کے اس جھوٹ کو پکڑنے کےلیے نادرا سے بائیو ویریفکیشن کا معاہدہ کیا گیا ۔ 

پولیس حکام کے مطابق نادرا کا سنٹر بنانے کےلیے پولیس لائنز میں جگہ دیکھی جا رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز میں نادرا کا سنٹر بن جائے تاکہ آسانی کے ساتھ ملزمان کے شناختی کارڈز اور مکمل تفصیلات مہیا ہوسکیں۔

ایس پی سی آر او  نے بتایا کہ اس وقت لاہور پولیس کے پاس پنجاب بھر کے پندرہ لاکھ ریکارڈ یافتہ ملزمان کا ڈیٹا موجود ہیں جس میں انکے شناختی کارڈز، مقدمات کی تعداد اور تفصیل سمیت تصاویر اور متعدد کے فنگر پرنٹس بھی موجود ہیں۔