ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق گورنر انتقال کر گئے

سابق گورنر انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اور سندھ کے سابق گورنر رحیم الدین خان انتقال کرگئے۔ https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-08-23/news-1661232516-1169.jpg

  بلوچستان اور سندھ کے سابق گورنر  اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل رحیم الدین انتقال کر گئے، جنرل رحیم الدین کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے پانچ بجے کیولری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

جنرل رحیم الدین 21جولائی 1924ء کو انڈیا کی ریاست یو پی کے شہر قائم گنج میں پیدا ہوئے ، انھیں پی ایم اے کے پہلے کیڈٹ کے طور پر انرول ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

جنرل رحیم الدین 1978ء سے 1984ء تک بلوچستان کے 7ویں گورنر تعینات رہے جبکہ 1988ء میں سندھ کے 16ویں گورنر کے فرائض سرانجام دیئے۔بطور گورنر بلوچستان انہوں نے عام معافی دے کر ملٹری آپریشنز ختم کیا اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی انہوں نے کارگل پلان کی مخالفت کی۔جنرل  رحیم الدین مسلم لیگ ض کے سربراہ اعجاز الحق کے سسر تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جنرل (ر) رحیم الدین کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل(ر)رحیم الدین مرحوم پیشہ ورانہ سولجرتھے، انھوں نے سندھ و بلو چستان کے گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ رحیم الدین نے اپنے دورمیں بلوچستان میں قیام امن کیلئےمثالی کردار اداکیا، اللہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔