سٹی42:باٹاپور میں محلےداروں نے4سالہ بچی کواغواکرنےکی کوشش ناکام بنادی، خاتون ملزمہ نے گلی میں کھیلتی 4 سالہ بچی جنت کو اغواکرنےکی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور اغواء کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ملزموں کی جانب سے والدین کو بھاری تاوان اداکرنے کیسز بھی درج ہوچکے ہیں، باٹاپور میں محلےداروں نے4سالہ بچی کواغواکرنےکی کوشش ناکام بنادی،ملزمہ کاموٹرسائیکل پرسوارساتھی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئےچھاپےمارےجارہے ہیں۔
پولیس نے بچوں کو اغواء کرنے والی ملزمہ زرینہ بی بی کوگرفتارکرلیاگیا،ملزمہ سےبچی برآمد ہوئی، مزید تحقیقات کے کےلیے ملزمہ کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔
ایس پی کینٹ صاعد عزیز کا کہناتھا کہ ملزمہ نے گلی میں کھیلتی 4 سالہ بچی جنت کو اغواء کیا تھا،ملزمہ بچی کو اغواء کرکے لے جارہی تھی کہ اہل محلہ اور پولیس نے ملزمہ کو پکڑ لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹاؤن شپ میں وارڈن نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا تھی،کالج روڈ پروارڈن نےموٹرسائیکل سوار کو زبردستی بچےکو لےجاتے دیکھا،پٹرولنگ آفیسر نےمشکوک جانتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو روکا،اغوا کارنےموٹرسائیکل اور بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
وارڈن ظہیر نے ابوبکر نامی موٹرسائیکل سوار کو دبوچ لیا،14سالہ بچے کو اغوا کرنے والا ملزم بچے کا ہمسایہ نکلا،ملزم ابوبکر نامی بچےمحمد موسیٰ کو اغوا کر کے لےجانے کی کوشش کررہا تھا،کالج روڈ پرٹریفک سیکٹر انچارج طارق شاہ ،وارڈن ظہیر نے اغوا کار کو روکا،طارق شاہ کو دیکھ کر اغوا کار نے بھاگنے کی کوشش کی ناکام کوشش کی۔