سٹی 42: لاہورمیں ماں بیٹی سے زیادتی، ماں بیٹی کا کہنا ہے کہ وہاڑی سے سفر کرتے ہوئے وہ رات 10بجے ٹھوکر نیاز بیگ کے بس اڈے پر پہنچیں، صدر جانے کے لیے رکشے میں بیٹھے تو ایک اور شخص سوار ہو گیا، اعتراض کیا تو ڈرائیور نے کہا میرا دوست ہے جو ساتھ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور اس کے دوست نے وہاڑی سے لاہور آنے والے خاتون اور اس کی بیٹی سے زیادتی کی۔ متاثرہ ماں بیٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رات دس بجے ٹھوکر نیاز بیگ کے جناح بس ٹرمینل پر پہنچی، دو تین رکشے والوں سے صدر کینٹ جانے کی بات کی۔ ملزم رکشہ ڈرائیور نے ہزار روپے کرائےا مطالبہ کیا جبکہ بات چیت کے بعد سات سو روپے کرایہ طے ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ رکشہ چلنے لگا تو ایک اور شخص رکشے میں بیٹھ گیا، ہم نے اعتراض کیا تو ڈرائیور نے کہا میرا دوست ہے جو ساتھ جائے گا۔ ملزموں نے کہا ہم آپ کو مختلف راستے سے جلدی پہنچانے جارہے ہیں۔ ایل ڈی اے ایوینو ایچ بلاک سنسان جگہ پر ملزموں نے رکشہ روک دیا۔ رکشہ روکنے کی وجہ پوچھی تو ملزمان نے کہا رکشہ خراب ہوگیا ہے، تھوڑی دیر بعد ملزمان نے پستول نکال کر تان لیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
متاثرہ ماں بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملزموں نے مزاحمت پر تشدد بھی کیا اور باری باری ہمیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بہت شور مچایا مگر کوئی بھی آس پاس نہیں تھا۔ ایک گاڑی آتی دیکھ کر ملزم رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، شہری کے موبائل نمبر سے پولیس کو اطلاع دی۔