فحاشی پھیلانے پر سٹیج اداکاروں کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس

فحاشی پھیلانے پر سٹیج اداکاروں کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے6 اسٹیج اداکاروں کو سٹیج پر فحاشی اور عریانی پھیلانے پر دوبارہ شو کاز نوٹس جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے اتھارٹی کی منظوری کے بعد چھ اسٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں اور ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سٹیج ڈراموں کے دوران اسٹیج پر فحاشی، عریانی اور بہودگی پھیلائی ہے۔ 

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ کیوں نہ ان اسٹیج اداکاروں کو اسٹیج پر ڈانس کرنے اور کام کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے، اور حوالے سے ان چھ اداروں سے جواب طلبی کی گئی ہے جن چھ اسٹیج اداکاروں کو یہ شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
اسٹیج اداکاروں میں صائمہ خان، نمرہ چوہدری، کرن چوہدری، فریال خان، ثوبیہ خان اور انیشہ خان شامل ہیں، ان اداکاروں کو ڈی سی لاہور کی درخواست اور نوٹس پر شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer