عثمان خان : پاکستان سے رواں برس سرکاری حج سکیم کے تحت 50,114 خواتین فریضہ حج ادا کریں گی ۔
خواتین کا سرکاری حج سکیم کے کوٹہ میں تناسب 43.5 فیصد ہے۔ سرکاری حج کوٹے میں سب سے زیادہ خواتین عازمین کا تعلق کراچی ریجن سے ہے ۔ کراچی ریجن کی خواتین عازمین حج کی تعداد 13٫869 ہے۔ دوسرے نمبر پر لاہور ریجن سے 13,619 خواتین اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ریجن کی 11,573 خواتین حج کریں گی۔ اس کے علاوہ ملتان سے 4,264 اور پشاور ریجن سے 3,331 خواتین عازمین حج شامل ہوں گی، سیالکوٹ سے 2,412 خواتین فریضہ حج کے لیے جائیں گی ۔
سیالکوٹ ریجن کی خواتین عازمین کے تناسب کے لحاظ سے سب سے زیادہ شرح 47.8 فیصد ہے۔ کوئٹہ سے 709 خواتین ،عازمین حج میں شامل شرح محض 17.3 فیصد ہے۔ سب سے کم خواتین عازمین کا تعلق سکھر ریجن سے ہے، سکھر ریجن سے صرف 337 خواتین ،عازمین حج میں شامل ہیں۔
8 شہروں سے مجموعی طور پر 50,114 خواتین فریضہ حج ادا کریں گی ۔ ملک بھر سے 65,182 مرد عازمین حج،حجاز مقدس جائیں گے۔ سرکاری حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 19 ہزار ہے ۔
سرکاری سکیم میں حج معاونین، ہارڈ شپ اور دیگر کوٹے کے 39 سو عازمین شامل ہیں۔