ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: لڑکی نے اپنے آشنا کو زندہ جلادیا

بھارت: لڑکی نے اپنے آشنا کو زندہ جلادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک لڑکی نے اپنے آشنا کو کرسی پر بٹھا کر اُس کے ہاتھ اور آنکھوں پر پٹی باندھی اور اُسے زندہ جلادیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ انڈیا کی ریاست کرناٹک کے گاؤں انجان پورہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ پریرنا اور مقتول کرن ایک ہی جگہ ملازمت کرتے تھے اور ان کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے دوستی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں پریرنا کو یہ احساس ہوا کہ کرن اس میں دلچسپی کم لے رہا ہے اور اس سے شادی کا ارادہ نہیں رکھتا، جس پر اس نے اسے اپنے گھر بلایا، جب کرن گھر پہنچا تو دونوں کے درمیان کچھ دیر گفتگو ہوئی، بعد ازاں ملزمہ نے مبینہ طور پر کرن کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور اس کے ہاتھ باندھ کر اسے کرسی پر بٹھا دیا، جب کرن نے اس عمل کی وجہ پوچھی تو پریرنا نے بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پر رائج ایک نئے انداز میں پرپوز کرنے کا طریقہ ہے، کرن خوش ہوگیا تاہم کچھ ہی دیر بعد ملزمہ نے مبینہ طور پر کرن کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ 

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس اندوہناک واقعے نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔