ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا رجحان سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹ میں نرخ کم ہو گئے ہیں۔ تازہ صورتحال کے مطابق فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ریٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4,458 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کے اثرات براہِ راست مقامی صرافہ بازاروں پر پڑ رہے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔