ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینٹ: رکشہ چھیننے کی واردات،خاتون ملزم زخمی،دو فرار

کینٹ: رکشہ چھیننے کی واردات،خاتون ملزم زخمی،دو فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:کینٹ ڈویژن کے علاقے ہیئر میں رکشہ چھیننے کی واردات پیش آئی، جہاں ملزمان نے ایک رکشہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔ پولیس کے مطابق واردات میں خواتین بھی شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی جبکہ تعاقب کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ان کی اپنی ہی ساتھی خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ برآمد کر لیا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  زخمی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان، جن کی شناخت سوہن اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید برآں واردات میں استعمال ہونے والے تین موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔