ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ڈالر سستا ہو گیا

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر گر گئی۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 18 ہزار 64 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

 گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 430 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔