عمران خان نے بابر اعظم کو شاندار بلے باز قرار دیدیا

عمران خان نے بابر اعظم کو شاندار بلے باز قرار دیدیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ’’شاندار بلےباز‘‘ قرار دیدیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ طویل عرصے بعد بابراعظم کے روپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی بلےباز دیکھا جس نے اپنی کارکردگی سے دنیا کو متوجہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کئی سابق کرکٹرز کے ریکارڈ کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، میں بلے باز کا تجزیہ باؤلر کی عینک سے کرتا ہوں، ایک کرکٹر میں تکنیک، سٹروک پلے اور متحمل مزاج کا ہونا بہت ضروری ہے جو بابراعظم میں پایا جاتا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اس وقت کے چیئرمین احسان مانی سے کہا تھا کہ وہ انہیں قومی ٹیم کا کپتان مقرر کریں جبکہ بابر کو اکتوبر 2019 میں سرفراز احمد کی جگہ کپتان مقرر کیا تھا۔