ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیک نیوز کے خاتمے کیلئےشہباز حکومت کا بڑا فیصلہ

فیک نیوز کے خاتمے کیلئےشہباز حکومت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: Marriyum Aurangzeb
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بڑا فیصلہ ،فیک نیوز کے خاتمے کے لئے قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں فیک نیوز کے خاتمے کے لئے قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیمرا قانون میں مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی،پیمرا قانون میں فیک نیوز کے خاتمے کے لئے شق شامل کی جائے گی،فیک نیوز سے قومی سلامتی مفادات، عوام کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کا تدارک ہوگا۔

 مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف اظہار کی آزادی کے دستوری، مہذب حق کا فروغ چاہتے ہیں،صحافت کی موت سیاست اور جمہوریت کی موت ہے،جمہوریت اور آئین کی پیداوار ہی اظہار رائے کی اہمیت اور قدر جانتے ہیں.

سیاست، صحافت اور عوام پر چار سال قیامت کے گزرے ہیں،چینل، کالم، پروگرام، زبان اور آنکھ بند کرکے قوم کی آزادی چھیننے کی کوشش کی گئی،پیکا آرڈنس اور پی ایم ڈی اے جیسے کالے قوانین سے بائیس کروڑ عوام کو غلام بنانے کی سازش کی گئی، مریم اورنگزیب نے یقین دہانی کرائی کہ صحافی برادری کی مشاورت سے چلیں گے، آپ کی آراءکی روشنی میں میڈیا کی آزادی فروغ پائے گی۔

چار سال میں ملک کی معیشت کی طرح میڈیا کو بھی مالی طور پر تباہ کیاگیا،صحافیوں کی معاشی تباہی کا احساس ہے، چاہتے ہیں جلد ان کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کریں،صحافی بے روزگار ہوئے، کئی جان سے گئے، تنخواہیں آدھی ہوگئیں، ان کے خاندان اور بچوں کی تکالیف سے آگاہ ہیں۔

ملک کی معاشی تباہی کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں،سابق حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ کرنے کی سازش کی،غیرملکی سازش میں صحافیوں پر سنگین الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں،پی ایف یوجے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، جھوٹوں کو گھر تک پہنچائیں گے،جو سچ بولتا ہے، چوری پکڑتا ہے، عمران صاحب اسے غدار بنادیتے ہیں۔

غیرملکی سازش کے نام پر اداروں، عدلیہ، میڈیا پر کیچڑ اچھالنے والوں کو سپیس نہ دی جائے،جھوٹ پر مبنی انتشاری فسادی بیانیے کے تدارک میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے،سیاستدانوں کی جائے پناہ آزاد، غیرجانبدار میڈیا ہوتا ہے، ہم اسے طاقتور کریں گے،وفد نےجمہوری حکومت کے آتے ہی سابق حکومت کے سیاہ قوانین کالعدم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔

وفد نے مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی، وفد  کی جانب سے کہا گیا کہ آپ نے آتے ہی پی ایم ڈی اے کے کالے ضابطے کو کالعدم کیا، آپ کا شکریہ،امید ہے جمہوری حکومت جمہوری مزاج برقرار رکھے گی، آئین سے پھوٹنے والی آزادی کو تقویت دے گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer