ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی حلف برداری تقریب پھر لٹک گئی

حمزہ شہباز
کیپشن: Hamza Shehbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کا معاملہ پھر لٹک گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ابھی تک حلف سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔اطلاع ملنے کے بعد ہی صادق سنجرانی لاہور کے لئے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ کھڑے رہنے کے بعد صادق سنجرانی کو لئے بغیر ہی خالی لوٹ آیا ہے۔

قبل ازیں نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی  حلف برداری کا وقت تبدیل  ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی حلف برداری تقریب افطار کے بعد متوقع تھی۔ 

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعلی کی حلف برداری کی تقریب کا وقت سہہ پہر 4 بجے مقرر تھا لیکن وزیر اعظم شہبازشریف  کے دورہ کوئٹہ کی وجہ سے حلف برداری میں غیر معمولی تاخیر ہوگئی ۔ 

حمزہ شہباز کی جانب سے حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے 198 ارکان قومی اسمبلی اور 197 ارکان صوبائی اسمبلی کو دعوت نامے بھجوائے گئے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے حمزہ شہباز کی حلف بردای تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے نئے وزیراعلی حمزہ شہباز سے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی  حلف لیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلی پنجاب سے حلف لینے کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ایڈوائس دی تھی۔ حلف کے معاملے پر صدرمملکت  آئینی طورپروزیراعظم سے ایڈوائس لینے کے پابند ہیں۔

  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے وزیراعلی سے حلف لینے سے معذرت کے بعد عدالتی حکم پروزیراعظم شہبازشریف نے صدر عارف علوی کو ایڈوائس بھیجی تھی۔

لاہورہائیکورٹ نے نئے وزیراعلی پنجاب سے حلف لینے کے لئے کسی کو نمائندہ مقررکرنے کا حکم دیا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor