ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بری خبر،حکومت نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط تسلیم کرلی

وزیراعظم شہبازشریف، آئی ایم ایف
کیپشن: PM Shehbaz Sharif , IMF
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ان دنوں آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے سلسلہ میں واشنگٹن ہیں جہاں انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے کی اہم شرط تسلیم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان پر پیٹرول مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کےلیے زور دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔

بعدازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکام نے پیٹرول پر سبسڈیز نہ دینے پر زور دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز میں کمی پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت ان سبسڈیز کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

 واضح رہے کہ 2019 میں پاکستان نے آئی ایم ایف سے 3 سال میں 6 ارب ڈالر قرض لینے کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے اب تک تین ارب ڈالر مل چکے ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor