ویرات کوہلی اور محمد سراج کا فاف ڈوپلسز کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

Mohammed Siraj, Faf du and Virat Kohli dance video
کیپشن: Mohammed Siraj, Faf du and Virat Kohli dance video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور محمد سراج کی جنوبی افریقہ کے کرکٹر فاف ڈوپلسز کے ساتھ ڈانس  کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو  میں ویرات کوہلی، محمد سراج کو جنوبی افریقہ کے کرکٹر فاف ڈوپلسز کے ساتھ دلچسپ ڈانس اسٹیپس کرتے ہوئے  دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں تاہم کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ویرات کوہلی کو ایسی ویڈیوز بنانے کے بجائے اپنی بیٹنگ پر دھیان دینے کا مشورہ دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by PUMA India (@pumaindia)

ایک صارف نے ویڈیو دیکھ کر ہنستے ہوئے لکھا کہ ریلز بنانا بند کرو اور رنز بنانا شروع کرو، ایک اور صارف نے لکھا کہ کیونکہ کرکٹ نہیں کھیلی جارہی اب ان سے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ فاف ڈوپلسز نے ڈانس کی ٹھیک سے ریہرسل نہیں کی۔

واضح رہےکہ ویرات کوہلی کا دنیا کے بہترین بلے بلازوں میں شمار ہوتا ہے،  وہ انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلتے ہیں اور 2013ء سے ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں، کوہلی نے 2008ء انڈر 19 عالمی کپ میں بھارتی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کی اور عالمی کپ جیتا۔