سٹی 42:رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے پیشِ نظر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کو مساجد، امام بارگاہ، عبادت گاہوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی کیلئے الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے تمام افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔
سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نےپیغام جاری کیا ہے کہ نمازِ جمعہ کے اوقات میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود ہوں، مساجد، عبادت گاہوں، اہم مقامات کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو چاق و چوبند کر ڈیوٹی کی ہدایت کردی گئی۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واضح کیا کہ مشکوک افراد، لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے، عبادت گاہوں,بلند مقامات پر سنائپر اطراف کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے، ڈولفن سکواڈ، پیرو ٹیمیں, تھانوں کی گاڑیاں عبادت گاہوں، مساجد کے گرد و نواح میں موثر پٹرولنگ کریں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے، کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔