ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا

تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد بشیر چوہدری)آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
انٹرپری میڈیکل گروپ میں نمایاں پوزیشنز کا بھی اعلان کیاگیاہے ،مجموعی طور پر پہلی پوزیشن محمد ابراہیم نے حاصل کرلی جنہوں نے  1200 میں سے 1140 نمبر حاصل کیے،محمد ابراہیم کا تعلق ان سائیٹ کالج بھمبر سے ہے۔
آمنہ خالد نے 1200 میں سے 1138 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،ان کا تعلق کیپس اسکول اینڈ کالج میرپور سے ہے،محمد عثمان شبیر نے 1134 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،ان کا تعلق ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر سے ہے۔
پری میڈیکل طالبات میں آمنہ خالد پہلی پوزیشن پر رہیں جبکہ آمنہ شکیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی،آمنہ شکیل نے 1200 میں سے 1130 نمبر حاصل کیے،حریم خورشید نے 1128 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل طلبہ میں محمد ابراہیم نے پہلی جبکہ محمد عثمان شبیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،محمد احمد ڈار نے 1123 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Ansa Awais

Content Writer