ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیر اعظم کی 8 عرب اسلامی ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت

نائب وزیر اعظم کی 8 عرب اسلامی ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے  نیویارک میں آٹھ عرب اسلامی ممالک کے گروپ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں اور آبادکاروں کے تشدد کی شدید مذمت کی ۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے  مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے پر زور دیا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے  غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے خودمختار، آزاد اور متصل فلسطینی ریاست کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔  اسحاق ڈار نے کہا فلسطینی ریاست 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہو جس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو۔