سٹی 42: کینٹ ڈویژن، خواتین و بچوں پر تشدد و زیادتی میں ملوث4 ملزمان گرفتار ہوگئے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
باغبانپورہ پولیس نے بیوی پر تشددکرنے والے خاوند سمیت3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان میں احسن شاہ، افضل اور عرفان شامل ہیں ۔
فیکٹری ایریا پولیس نے 10 بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنزکےحوالے کردیے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App