شاہد سپرا:لیسکو نے وفاق کی کفایت شعاری پالیسی کے باوجود تمام افسران اور ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کروڑوں روپے مالیت کے بونس کی ادائیگی کی منظوری دی۔منظوری کے بعد لیسکو کے افسران اور ملازمین کو بونس کی ادائیگی شروع ہو گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے مختلف اداروں اور محکموں میں اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔کم اخراجات کی ہدایات کے باوجود لیسکو نے بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔