ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب بٹ مجھے اور بیٹے کیوان کو واپس لے جائیں؛ایمان فاطمہ

رجب بٹ مجھے اور بیٹے کیوان کو واپس لے جائیں؛ایمان فاطمہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ میں رجب بٹ کی شرکت پر خوشی اور جذبات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے گھرواپسی کی خواہش کااظہارکردیا۔

 ایمان فاطمہ کی جانب سے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کی دعوت پر رجب بٹ تقریب میں شریک ہوئے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہیں،اب ایمان فاطمہ نے رجب بٹ سے گھرواپسی کی امید کابھی اظہار کردیا ہے۔
ایمان فاطمہ کا کہنا ہے کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ رجب بٹ اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے آئے، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ رجب بٹ مجھے اور اپنے بیٹے کو بھی واپس اپنے گھر لے جائیں، دونوں کے درمیان مکمل صلح ہو جائے۔

ایمان فاطمہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا ہے،بعض صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے بیان پر تنقید بھی کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer