عابد چودھری:اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 88 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ نے 71 ریکارڈ یافتہ اور 7 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق مختلف زیر سماعت مقدمات میں 3 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔