ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹی کا لگژری طرز زندگی، کترینہ کیف کی والدہ پسماندہ علاقے میں مقیم،حیران کن وجہ؟

بیٹی کا لگژری طرز زندگی، کترینہ کیف کی والدہ پسماندہ علاقے میں مقیم،حیران کن وجہ؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی والدہ سوزین ٹرکوٹ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت کے ایک گاؤں میں سادہ زندگی بسر  کر کے غریب بچوں کی تعلیم کیلئے کام کر رہی ہیں۔

سوزین 2008 میں لندن چھوڑ کر تامل ناڈو منتقل ہو گئی تھیں، جہاں انہوں نے پسماندہ طبقے کے بچوں کی مدد کیلئے فلاحی ادارے ’ریلیف پروجیکٹس انڈیا‘ کے تحت کام شروع کیا۔

 جس کے بعد 2015 میں انہوں نے ’ماؤنٹین ویو اسکول‘ قائم کیا، جو ابتدا میں 30 سے بھی کم بچوں کیلئے نرسری تک تھا تاہم اب یہاں 300 سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 کترینہ کیف کے مطابق ان کی والدہ ایسے علاقے میں رہتی ہیں جہاں طویل دورانیے تک بجلی اور بعض اوقات انٹرنیٹ بھی دستیاب نہیں ہوتا، جس کے باعث وہ کئی مرتبہ والدہ سے ویڈیو کال بھی نہیں کر پاتیں۔

 اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ نے یہ مشکل طرزِ زندگی اپنی مرضی سے دوسروں کی مدد کیلئے اختیار کیا ۔

کترینہ بھی اپنی والدہ کے فلاحی کاموں کی مالی معاونت کرتی ہیں جبکہ یہ ادارہ اب تامل ناڈو کے 25 دیہات میں تعلیم، خواتین کی فلاح اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے۔