سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقہ کی کپتان کو ٹرافی دی ۔
محسن نقوی نے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچز سے بھی ملاقات کی۔ چئیرمین پی سی بی نے خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ۔ محسن نقوی نے مسلسل 2 سنچریاں سکور کرنے پر سدرہ امین کے لئے 20 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ تمام خواتین کھلاڑیوں کو 10لاکھ فی کس انعام دیا جائے گا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں، آخری بال تک فائٹ کریں۔ انہوں نے کہاکہ کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں تصویر بھی بنوائی۔
