ویب ڈیسک:سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ فخر زمان کا غلط آؤٹ دیا گیا۔قومی ٹیم نے توقع کے مطابق پہلے 10 اوورز میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ ہارنے والی ٹیم کی غلطیاں زیادہ اور جیتنے والی کی کم ہوتی ہیں۔
ثقلین مشتاق نے قومی ٹیم کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت اور پاور پلے میں فاسٹ باؤلرز کو ذمہ داری لینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف دوسرا اور حارث رؤف چوتھا اوور کر لیتے تو بہتر تھا۔
پہلے پاور پلے میں صائم ایوب اور ابرار کو زیادہ استعمال کیا گیا، پاکستان ابھی بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے۔