ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ، ساؤتھ افریقہ ویمن کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر، 20 اہلکار معطل

پاکستان ، ساؤتھ افریقہ ویمن کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر، 20 اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:پاکستان ، ساؤتھ افریقہ ویمن کرکٹ ٹیموں کے روٹ کی سکیورٹی ڈیوٹی ، سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکارڈیوٹی سے غیر حاضر نکلے، ایس پی اےآرایف نے اے ایس آئی سمیت 20 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئیز سمیت اہلکاروں کی ڈیوٹی روٹ 2 پر لگائی گئی تھی، اہلکاروں کو مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور مال روڈتعینات کیا تھا،معطل ہونیوالوں میں کانسٹیبل جاوید،کانسٹیبل نواز،ہیڈ کانسٹیبل گلفام شامل ہے۔

اس کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل نور محمد،کانسٹیبل عبدالرشید، زہیب چوہان ، کانسٹیبل شکیل،کانسٹیبل رضوان،کانسٹیبل منظور ، اے ایس آئی محمد حنیف،کانسٹیبل مظہرعلی،کانسٹیبل سرفراز معطل ہونیوالوں میں شامل ہے۔

کانسٹیبل امتیاز،کانسٹیبل شہباز،کانسٹیبل ناصر علی،کانسٹیبل اسد نوید ، کانسٹیبل وقاص،کانسٹیبل ہارون ،کانسٹیبل احسن،کانسٹیبل عثمان،کانسٹیبل شکیل بھی شامل ہے۔