ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ سے مذاکرات کیلئے شمالی کوریا کی اہم شرط

امریکہ سے مذاکرات کیلئے شمالی کوریا کی اہم شرط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ  اُن نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

 ایک بیان میں  سربراہ شمالی کوریا کم جونگ  نے کہاکہ   شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیار سےدستبردارنہیں ہوگا، اس کے ایٹمی ہتھیار دفاع کی ضمانت ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کی دستبرداری کامطالبہ ترک کردے توبات ہوسکتی ہے۔

 کم جونگ کا کہنا تھا کہ  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔