ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ ہسپتالوں کے متعلق لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر

پرائیویٹ ہسپتالوں کے متعلق لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پرائیویٹ ہسپتالوں کے متعلق بڑی خبر ، لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کا قانون اور اختیارات کے خلاف درخواست  ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ،   جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دئیے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کو پرائیویٹ ہسپتالوں کی انسپکشن کرنے  اور  خلاف ورزیوں پر جرمانے کرنے کا اختیار رکھتا  ہے۔

جسٹس عاصم حفیظ کی عدالت میں شہری وقار یونس کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں  ہیلتھ کئیر کمیشن کے دائر اختیار کو چیلنج کیا تھا ،ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈوکیٹ پیش ہوئے ، جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے اپنی درخواست کی استدعا دیکھیں ،آپ نے سیشن جج لاہور کا آرڈر چیلنج کیا ہے اور پٹیشن میں پورے ہسپتالوں کا ڈیٹا منگوانے کی استدعا کردی ہے،آپ نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے قانون اور اختیارات کو بھی چیلنج کردیا ، درخواست گزار وکیل نے جواب دیا  ہیلتھ کیئر کمیشن اپنے اختیارات سے کافی تجاوز کرتے ہیں ،ملک اختر جاوید ایڈوکیٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ دوہزار دس ، رولز اور ریگولیشن کے مطابق انسپکشن کا اختیار حاصل ہے، خلاف ورزی پر ہیلتھ کیئر کمیشن جرمانہ کرنے کا بھی اختیار رکھتا ہے، قانون کے نیچے بنائی گئی کمیٹیوں کو  کوئی بھی  معاملہ سن کر فیصلہ کر نے کا اختیار حاصل ہے، جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اس حوالے سے میرا اپنا بھی فیصلہ ہے، عدالتی فیصلوں کو پڑھیںں ،،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی

Ansa Awais

Content Writer