ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تمام اضلاع میں واساز کے قیام کا فیصلہ

پنجاب کے تمام اضلاع میں واساز کے قیام کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: پنجاب حکومت کالاہورواسا کی طرزپرتمام اضلاع میں واسازکےقیام کافیصلہ، سیکرٹری ہاؤسنگ نےواسازکےقیام کی ورکنگ کاٹاسک ڈی جی واساپنجاب کوسونپ دیا۔

اس سے قبل 19اضلاع میں واساز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، پنجاب حکومت نے واسا لاہور کی طرز پر تمام وسائل کیساتھ واساز قائم کررہی ہے۔

واساز کو قابل افسران دینے کیلئے وزیرہاؤسنگ کے سربراہی میں سرچ کمیٹی تشکیل دی جاچکی۔

نئےواسازکےقیام کےبعدجدیدمشینری ، افسران ، وسائل فراہم کرنا محکمہ ہاؤسنگ کی ذمہ داری ہوگی۔

ڈی جی واساپنجاب طیب فرید واساز کے قیام پر حکمت عملی اور ریونیو جنریشن پلان پر کام کررہے۔

نئےواسازکےقیام کےبعدافسران وملازمین کی تنخواہیں ، مشینری خریداری ، لاجسٹک سپورٹ بڑاچیلنج ہوگا، نئےواسازکےقیام سےاربن فلڈنگ ،سیلابی صورتحال سےنمٹنےکیلئےخاطرخواہ مددملےگی۔