ملک اشرف : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر 2025 کو ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 22 سے 27 ستمبر تک وصول کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 29 ستمبر کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اعتراضات کی سماعت ہوگی۔ 30 ستمبر کو امیدواروں کی عارضی فہرست جاری کی جائے گی۔ یکم اکتوبر اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ،جبکہ 3 اکتوبر تک دائر کردہ اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق امیدوار 4 اکتوبر دوپہر 2 بجے تک اپنی نامزدگی واپس لینے کے اہل ہوں گے اور اسی روز سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔انتخابات میں ملک بھر سے 4ہزار379 وکلاء کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان میں لاہور سے 1460وکلا شامل ہیں۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App