ملک اشرف : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی رخصت کے باعث آج مقدمات کی سماعت منسوخ کردی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں آج چیف جسٹس عالیہ نیلم کی رخصت کے باعث ان کی عدالت میں کوئی مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکا۔ عدالت کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ اور تین رکنی بنچز کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آج کی کاز لسٹ میں کئی اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر تھے۔ ان میں ٹریبونل ان لینڈ ریونیو لاہور کے تقریباً 500 ملازمین کی جانب سے دائر درخواستیں بھی شامل تھیں، جن میں جوڈیشل الاؤنس نہ ملنے پر عدالتی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App