ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حارث رؤف نے ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگانے والے بھارتیوں کی بولتی بند کردی

حارث رؤف نے ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگانے والے بھارتیوں کی بولتی بند کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کھیلا، پاکستان ٹیم نے زنردست کم بیک کرجتے ہوئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا مگر شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس میچ میں کچھ ایسے واقعات بھی دیکھنے کو ملے جس نے کرکٹ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔

پاکستان ٹیم کے سپرسٹار فاسٹ بالر حارث روف نے بھارتی کرکٹ شائقین کو رافیل گرنے کا انداز کرکے دکھایا تو بھارتیوں کو چُپ لگ گئیں اور آپس میں چہ مگوئیاں کرنے لگے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر باؤنڈری پر موجود ہیں اور بھارتی شائقین کوہلی، کوہلی کے نعرے لگا رہے ہیں۔

حارث روف نے ایسا جواب دیا کہ بھارتی ایک دوسے کا منہ تکتے رہ گئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے دوران حارث نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے 0-6 کا اشارہ بنایا اور پھر ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا۔

یہ منظر دیکھتے ہی شائقین کے ذہن فوراً پاکستان ایئر فورس کی اُس تاریخی کامیابی کی طرف چلے گئے جب رواں سال مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 6 لڑاکا طیارے، جس میں 3 فرانسیسی رافیل طیارے تھے مار گرائے گئے تھے۔ تاہم میچ کے موقع پر گراؤنڈ میں موجود شائقین نے ’رافیل رافیل‘ کے نعرے بھی لگائے۔

حارث روف کے اس انداز پرکوہلی کوہلی کے نعرے لگانے والے بھارتی کرکٹ شائقین شرمندگی کے مارے ایک دوسرے سے باتیں کرنے لگ گئے اور کوہلی کوہلی کے نعرے لگانا بھول گئے۔ 
سوشل میڈیا پر ویڈیوز جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں، پاکستانی شائقین نے اسے جرات مندانہ اور برجستہ جواب قرار دیا اور حارث رؤف کو رافیل ہنٹر کا خطاب دے ڈالا۔