احسن عباسی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت آغازہوگیاجبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالربھی سستاہوگیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزہنڈریڈ انڈیکس میں 394 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 432 پر پہنچ گیا۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا 281.46 سے کم ہوکر 281.40 روپے کاہوگیاہے۔