فاسٹ باؤلر نسیم شاہ مایوسی کا شکار ، پیغام جاری کر دیا

 فاسٹ باؤلر نسیم شاہ مایوسی کا شکار ، پیغام جاری کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا میگا ایونٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےت کہتے ہیں سکواڈ میں شامل نہ ہونے پر مایوس ہیں۔
 کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل نہ ہونے پرمایوسی کاشکارہوگئےہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا بھاری دل سے یہ پیغام دے رہاہوں کہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں ۔ سکواڈ میں شامل نہ ہونے پر مایوس ہیں۔نسیم شاہ نےساتھ دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ جلدایکشن میں ہوں گے ۔