اشرف خان : صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی تاریخ پے تاریخ ، جمعہ کے بعد ایک اور تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔
صدر صرافہ بازار ہارون چاند کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں کے حوالے سے جمعہ کے بعد ایک اور تاریخ کا اعلان کردیا ۔ سونے کی قیمتوں کا اعلان پیر 25 ستمبر کے روز سے کیا جائے گا۔سونے کے سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے سونے کی قیمتیں جاری نہیں کی گئی ۔ 12 ستمبر کو آخری بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ریٹ جاری کئے گئے تھے۔12 ستمبر کو 1 تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی ۔10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے مقرر کی گئی تھی