وسیم احمد : آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کے کیش انعام کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ایک کروڑ ڈالر کیش انعام دے گا۔ فاتح ٹیم کو 4 ملین امریکی ڈالر ملیں گے، جبکہ رنر آپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اس کے علاوہ سیمی فائنل ہارنے والے ایک ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
گروپ میچ سے باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالر ملے گا۔ گروپ میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالر ملیں گے۔