28 اور 29 ستمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

28 اور 29 ستمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں 11 اور 12 ربیع الاول (28 اور 29 ستمبر) کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کی سیکیورٹی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا, سکھر ڈویژن، حیدرآباد اور دادو میں 11/12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔