پی ٹی آئی نے بغاوت کی دفعہ 124A عدالت میں چیلنج کردی

PTI challenge Section 124 A in IHC
کیپشن: PTI challenge Section 124 A
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124A اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنچ کردی۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بغاوت کی دفعہ 124A اظہار رائےکی آزادی سلب کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے, یہ دفعہ آئین پاکستان میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے،تنقید اور اظہار رائے کو دبانے کے لیے بغاوت کے مقدمات کا سہارا لیا جاتا ہے۔

درخواست میں بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں بغاوت کی دفعہ 124A غیر قانونی قرار دینے، بغاوت کے  مقدمات کا اندراج روکنے اور بغاوت کے مقدمات پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی پر غداری کا مقدمہ نہیں کیا, جو صحافی گرفتار ہوئے، خان صاحب نے ان کو فوری طور پر رہا کروایا۔ ہماری اسمبلی میں بہت باریک  اکثریت تھی۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہمارا جبری گمشدگی کا بل اسمبلی سے منظور ہوا لیکن سینیٹ میں پھنس گیا تھا۔ تبدیلیاں کرنے کی ہماری اکثریت  نہیں تھی, لوگ جس طرح خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، دو تہائی تو کیا الیکشن میں سوئپ کریں گے۔ خان صاحب قوم کے لاڈلے ہیں۔