پاک انگلینڈ سیریز کا دوسرا T20 آج کھیلا جائے گا

Pak England T20 Series
کیپشن: Pak England T20 Series
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی، گرین شرٹس کے بولرز 159 رنز کا ہدف بچانے میں ناکام رہے۔مہمان ٹیم کے ایلکس ہیلز اور ہیری بروکس کے سامنے بولرز بے بس دکھائی دیے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی، کھلاڑیوں نے ورچوئل گالف اور ٹینس کھیلنے میں وقت گزارا۔قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے مختلف کامبی نیشن آزمانا چاہتے ہیں، لہذا دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔