سٹی42:ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے 17 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کر دیئے، پولیس لائنز سے 7 افسران کو ایس ایچ اوز تعینات کیا گیا ہے جبکہ 7 افسران کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے پولیس لائنز سے7 افسران کوایس ایچ اوز تعینات کر دیا، پولیس لائنز سے سب انسپکٹرامجد جاوید کوایس ایچ او باٹاپور ، انسپکٹر طارق پرویز کو ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی ، سب انسپکٹر عمران انوار کو ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن ، سب انسپکٹر صغیر احمد کو ایس ایچ او سبزہ زار ، انسپکٹر احمد عدنان سلطان کو ایس ایچ او ڈیفنس سی ، سب انسپکٹر آصف جاوید کو ایس ایچ او نشتر کالونی اور انسپکٹر سید حسین حیدر کو ایس ایچ او کاہنہ تعینات کیا گیا۔
ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن انسپکٹر خدا بخش کو تھانہ رائیونڈ سٹی ،ایس یچ او کوٹ لکھپت سب انسپکٹر فرقان محمود کوسمن آباد اور ایس ایچ او سبزہ زار اسد عباس کو ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس بی تعینات کیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے سات ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا کر پولیس لائنزرپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔