ایشیائی ترقیاتی بینک نےرواں سال میں معیشت کی بحالی کا امکان ظاہر کردیا

asian development bank report
کیپشن: asian development bank report
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت پر ایشین ڈویلپمنٹ آوٹ لوک 2021 رپورٹ جاری کردی،  گندم، چینی اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے:ایشیائی ترقیاتی بینک

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت پر ایشین ڈویلپمنٹ آوٹ لوک 2021 رپورٹ جاری کردی ،رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھنے کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق  گندم، چینی اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے جبکہ  رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔رواں مالی سال صنعت، تعمیرات اور مینوفیکچررنگ، زرعی شعبے کی گروتھ میں بہتری کا امکان ہے، اے ڈی بی  کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معاشی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، نجی سرمایہ کاری کو تحفظ، سماجی تحفظ، ادارہ جاتی اصلاحات سے معاشی گروتھ میں استحکام آئے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک  کا کہنا ہے کہ مالیاتی پیکیج اور بہتر پالیسیز کے باعث مینوفیکچررنگ شعبے کی کارگردگی میں نمایاں بہتری ہوئی، گزشتہ مالی سال کورونا وبا کے دوران بہتر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ، کورونا وبا کے دوران پاکستان کی معیشت نے گروتھ کی،پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کی شرح بہتر ہے جس  کے باعث   معاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں، پاکستان میں کاروبار کے لیے ماحول سازگار ہوا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی  رپورٹ  کے مطابق  پاکستان میں غریب طبقے کے تحفظ کے لیے اقدامات بہتر ہوئے۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد ہے،آوٹ لک رپورٹ سال 2021 پاکستان میں پٹرول اور بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے واضح رہے رواں سال  میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ 7 فیصد رکھا جس کے باعث  معیشت کو استحکام ملا ہے ۔