کسٹم کی بڑی کارروائیاں، لاکھوں مالیت کےاسمگل شدہ آئی فونز برآمد

 کسٹم کی بڑی کارروائیاں، لاکھوں مالیت کےاسمگل شدہ آئی فونز برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کسٹم حکام کی لاہور ائیرپورٹ پر تین مختلف کارروائیاں، بیرون ملک سے موبائل، ایل ای ڈیز اور شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی.

ڈپٹی کلیکٹر ائر پورٹ ٹریفک کسٹم  ثاقب وڑائچ کی ہدایت پر  کسٹم عملے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےتین مسافروں کے سامان سے 23آئی فونز موبائل، 2ایل ایل ڈیز  اور 9بوتلیں شراب برآمد کر لیں۔ واضح رہے مسافر ائیربلیو کی پرواز پی اے 417 سے دبئی سے لاہور آئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر کسسٹم حکام نے دوران چیکنگ قیمتی موبائل فونز برآمد کر لیے۔  کسسٹم حکام نے سامان قبضے میں لے کر مسافروں کو گھروں میں جانے کی اجازت دے دی۔پکڑے گئے موبائلز کی مارکیٹ ویلیو 46لاکھ روپے ہے،  ڈپٹی کلیکٹر ائر پورٹ ٹریفک کسٹم  ثاقب وڑائچ کی جانب سے کسٹم عملے کو شاباش دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزعلامہ اقبال ائیرپورٹ سے لاہور سے ملائیشیاء منشیات کی منتقلی کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کلیکٹر کسسٹم ایکسپورٹ شفاعت علی مرزا کی سربراہی میں بروقت کاروائی کی گئی، کارگو رائل شیڈ  پارسل سے 6کلو دو سو گرام کلو کیٹا مائن برآمد  ہوئی جبکہ پارسل اتحاد ائیر کے ذریعے لاہور سے ملائیشیا کے لیے بک کیا گیا تھا۔منشیات بیڈ کے اندر مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔  قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت  30لاکھ  روپےسے زائد ہے۔کسٹم حکام نے منشیات قبضے میں لےکر مزید تفتیش شروع کر دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer